آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے‘ ندیم پہلوان

یکم مئی کا دن ملکی معاشی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے‘ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

منگل 30 اپریل 2024 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے یوم مئی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن ملکی معاشی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اللہ اور رسول ﷺ کا حکم ہے کہ مزدوروں کے حقوق کو اہمیت دیں، اسلام نے عالمی لیبر قوانین کے نفاذ سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق بارے اصول طے کر دئیے تھے، حکومت مزدوروں کے فلاحی اداروں کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ محنت کشوں کے لیے بہتر رہائش، تعلیم اور صحت کی سہولت کے لیے عملی اقدامات کرے، ان کے لئے اپنی چھت کا بندوبست کیا جائے ، مزدور خاندانوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی وظائف دئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں، مزدور اور آجر کا تعاون ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے، معاشی خوشحالی میں مزدوروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، مزدوری کے غیرمنصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل درپیش ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں