لیسکو کی کارروائی ، 11 ملزمان بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

منگل 30 اپریل 2024 11:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں11 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا ، مجموعی طور پر 309 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 118 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل، 2 زرعی اور297 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ88 ہزار66 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 76 لاکھ 71 ہزار805روپے ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

مرید کے کے علاقے میں کنکشن کو 20 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو 223 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 75 ہزار599ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار 715ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار44 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 10 لاکھ 67 ہزار836یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 38 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار608روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں