سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا

متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی تھی

بدھ 17 اپریل 2024 15:26

سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا۔ بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

(جاری ہے)

لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 پر کال کی۔سیف سٹی نے کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر کیا۔لڑکی کی شکایت پر فورا کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں