محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی مناسبت سے اوقات کارکا اعلان کر دیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی مناسبت سے اوقات کارکا اعلان کر دیا ۔ سکول صبح 7بجکر45منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی دوپہر ایک بجکر15منٹ پر ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز چھٹی 11بجکر45منٹ پر ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے سکول صبح 7بجکر 45منٹ سی12بجکر 15منٹ جبکہ دوسری شفٹ 12بجکر 45منٹ سی5بجکر15منٹ تک ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں