لاہور ہائیکورٹ کی ریونیو بورڈ کے بجٹ، مراعات کی عدم فراہمی کیخلاف کیس میں مزید دستاویزات کو پٹیشن کاحصہ بنانے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ، مراعات اور ادارہ جاتی معلومات کی عدم فراہمی کیخلاف کیس میں مزید دستاویزات کو پٹیشن کاحصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمیشہ مفاد عامہ کی درخواست لاتے ہیں جس کیلئے کچھ محنت تو کرنا پڑے گی۔درخواست گزار شہباز جندران ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ بورڈ آف ریونیو کے افسران کو حاصل مراعات، سبسڈی اور بجٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔عدالت مزید دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے مہلت دے اور عدالت بورڈ آف ریونیو کو تمام ریکارڈ ویب سائٹ پر لگانے کاحکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں