پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

جمعرات 18 اپریل 2024 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار تنظیم جوڈیشل ایکٹوائزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات مستحکم ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضاضہ سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی لہذٰاعدالت پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں