پی یو جے کے زیراہتمام ’’محنت کش کا عالمی دن‘‘ سیمینارکا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی ’’لیبر ڈے‘‘ کی مناسبت سے ’’محنت کش کا عالمی دن‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجاب کی تمام بڑی ٹریڈ یونین کے صدر و سیکرٹریز نے شرکت کی جن میں واپڈا، ایل ڈی اے، ٹیپا،ایپکا،پی ایچ اے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ایریگیشن، نرسنگ،ہیلتھ،ایجوکیشن، لیبر ونگ مسلم لیگ ن،پی ایم ایل این، ٹریڈ یونین آف پاکستان، واسا، ایپکا ،لائیو اسٹاک،ہایڈروپاور،ہوٹل مینجمنٹ اور پاکستان ٹیلی وڑن یونین شامل تھیں۔

سیمینار میں طویل مباحثے کے بعد یہ طے کیا گیا کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ سب مل کر لڑیں گے اور آج سے ایک مزدور یونین کا مسئلہ سب کا مسئلہ ہوگا جبکہ اشرافیہ اور مالکان کی جانب سے مزدور کے حق پر ڈاکے پر ایک پر حملہ سب پر حملہ تسلیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس نمائندہ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اس مشترکہ ٹریڈ یونین کا اجلاس ہر ماہ مختلف یونین آفس میں کرایا جائے گا۔

تقریب میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد، صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی، حسنین اخلاق، حسنین ترمذی، پرویز الطاف، چوہدری کاشف گجر، ڈاکٹر عبدالخالق چودھری، ملک شاہد باقر، ملک امتیاز،نجم الحسن شاہ،زاہدخان کاکڑ،سید عدیل عباس ترمذی ایڈووکیٹ، سہیل عنصر ایڈووکیٹ، سمیرا ناز، انیس انور، رانا محمد صفدر، محمدنواز بھٹی،محمدرشید،ساجدباجوہ،محمد جمیل راہی سپرا ایڈووکیٹ،ملک محمد عیش کھوکھر، ملک راحت علی، نوشہیرخان، حسن منیر بھٹی، اسامہ طارق، محمد اعجاز، محمد اسرار، ملک ذوالفقار علی، دانش صفدر، ذیشان باقر، سید مشتاق حسین شاہ، چوہدری سجاد احمد، چوہدری محمد اشرف، محمد عثمان، روزینہ منظور، یاسرہ صدیق، جہانگیر خان، فری خان، نصیب علی تبسم، تنویر نثار گجر،محبوب احمد نازش، خاور بیگ، صلاح الدین بٹ،غلام مرتضی باجوہ، افضل ایوبی اور انیس الرحمن گل سمیت درجنوں مزدور یونینسٹس نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں