سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
مسابقتی کمیشن اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تجویز پر متفق
بدھ 1 مئی 2024 18:42
(جاری ہے)
اس فالو اپ میٹنگ کا مقصد پاکستان اسٹینڈرڈاسپیسیفکیشن میں سیمنٹ کے لیے، 'مینوفیکچرنگ/پیکجنگ اور ایکسپائری/بہترین' تاریخوں کو لازمی بنانے کی ترمیم کی تجویز پر تبادلہ کرنا تھا۔
یہ تجویز 7 مارچ 2024 کو سی سی پی کے جاری کردہ پالیسی نوٹ کے ذریعے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھیجی گئی تھی۔میٹنگ کے دوران، ممبر سی سی پی نے سیمنٹ کی ہائگروسکوپک نوعیت کی وجہ سے ان انکشافات کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ عدم انکشاف کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے موجودہ طرز عمل پر روشنی ڈالی جہاں مینوفیکچررز برآمد کے لیے انفرادی طور پر تھیلوں پر اورجتماعی طور پر گانٹھوں پر مینوفیکچرنگ/پیکیجنگ اور ایکسپائری/بہترین تاریخوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن مقامی مصنوعات کے لیے وہ یہ طریقہ نہیں اپناتے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک باہمی تعاون پر مبنی کنٹرول میکانزم کی ضرورت پر زور دیا۔وزارت نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کے تحت صارفین کے مفادات کے لازمی تحفظ کے لئے سی سی پی کو مکمل مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس میں غور و خوض کے لیے بھیجا جائے گا، جو 7 مئی 2024 کو شیڈول ہے۔ اجلاس کے شرکائ نے ممبر سی سی پی کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز بشمول سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ بلانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا تاکہ اس مسئلے پر پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور انہیں ممکنہ انفورسمنٹ اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔۔ اجلاس میں سی سی پی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی ایس قیوسی اے کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔… اعجاز خاناسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
میرا گلہ کاٹنے کی کوشش کی گئی، آپ ہمیں مار تو سکتے ہیں ہم سرنگوں نہیں کریں گے، رؤف حسن
سی ڈی اے ایوان صدر ڈائریکٹوریٹ کے 21 ملازمین کی اگلے سکیل میں ترقی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن 22 مئی کو منایا گیا
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
آغوش شیخوپورہ کے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت پشاور کا آغوش کالج مری کا دورہ،کلاس رومز کا معائنہ ..
پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا سب پر احترام لازم ہے، حکومت کی سنجیدگی پر کوئی شک نہیں کرنا چاہیے، سینیٹر ..
اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ٹی پارکس ..
رانا ثناء اللہ خان وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ ہو ں گے ، نوٹیفکیشن جاری
ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کی صبح تک کے لئے ملتوی
پی آئی اے کی پروازیں وزرات خارجہ کے شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں،ترجمان پی آئی اے
نوجوانوں اور معیشت کو بچانے کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھاناہوگا،مرتضی سولنگی
پی آئی اے کی تباہی میں سب نے حصہ ڈالا،نجکاری آج نہ کریں تو کیا کریں عبدالعلیم خان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
-
شرجیل انعام میمن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز میں ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
-
ہیٹ ویومیں لوڈشیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہو گا: ناصر حسین شاہ