ملک بھر کے محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کاسامنا ہے،عابد حسین صدیقی

بدھ 1 مئی 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثرکیا ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت معاشی کمزور لوگوں کی مشکلات کے ازالے کی کوشش کرے گی معیشت کی بحالی کیلئے مستقل مزاجی سے ہر طبقے کو سنجیدگی سے محنت کرنا ہوگی،اس وقت ملک بھر کے محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کاسامنا ہے،اس سے نمٹنے کے لیئے مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان مہیا کرنا بھی حکومت کی ذمے داری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے جلد ہی ایسا کوئی پروگرام آئے گا کہ جس سے حقیقی معنوں میں محنت کش طبقے کو فوائد حاصل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں