صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی دو مخصوص نشستوں کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستیں انوشے رحمن اور بشری انجم بٹ کے بطور سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئیں۔ شیڈول کے مطابق 29اپریل سے یکم مئی تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ سکروٹنی کا عمل 3مئی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یامستردہونے کیخلاف اپیلیں 6مئی تک دائر کی جاسکیں گی۔ ترجمان کے مطابق 10مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست شائع کر دی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں