قومی اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری

29اپریل سے یکم مئی تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے‘ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 25 اپریل 2024 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواتین کی مخصوص نشستیں انوشے رحمن اور بشری انجم بٹ کے بطور سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئیں۔ شیڈول کے مطابق 29اپریل سے یکم مئی تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ سکروٹنی کا عمل 3مئی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یامستردہونے کے خلاف اپیلیں 6مئی تک دائر کی جاسکیں گی۔ مئی تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 10مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں