این اے 148ملتان ،پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پنجاب کے حلقہ این اے 148ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق این اے 148ملتان میں 26اپریل تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امیدواران کی حتمی فہرست 29اپریل کو جاری ہو گی جبکہ 19مئی کو پولنگ منعقد کی جائیگی۔اس کے علاوہ پی پی 269مظفر گڑھ میں سکروٹنی کا عمل مکمل جبکہ 27اپریل تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 30اپریل تک کا غذات نامزدگی واپسی جبکہ یکم مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔پی پی 269مظفر گڑھ میں پولنگ کا انعقاد 18مئی کو کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں