ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواتین کی مخصوص نشستیں انوشے رحمن اور بشریٰ انجم بٹ کے بطور سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئیں۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق شیڈول کے مطابق 29اپریل سے یکم مئی تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ سکروٹنی کا عمل 3مئی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یامستردہونے کیخلاف اپیلیں 6مئی تک دائر کی جاسکیں گی۔۹ مئی تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 10مئی کو امیدواران کی حتمی فہرست شائع کر دی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں