وزیراعلی پنجاب کاسینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

افضل تارڑ پارٹی قائد محمد نوازشریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے‘ مریم نواز شریف

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سینئر سیاستدان اور پارٹی کے مرکزی راہنما افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افضل تارڑ پارٹی قائد محمد نوازشریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے، ان کی وفات ہم سب کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آمریت کا طوفان ہو کوئی سیاسی جدوجہد یا دور اقتدارہو افضل تارڑ ہمیشہ ایک پرخلوص اور وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کے ساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے،افضل تارڑ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے، وہ سیدھے راستے پر چلنے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے کھرے انسان تھے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور وابستگان کو صبرجمیل دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں