Wلیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری

`209 ویں روز 3.36ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 209 ویں روز 271 نا دہندگان سی3.36ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی31 نادہندگان سی0.59 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال نکی زیر نگرانی57 نادہندگان سی0.62ملین کی ریکوری کی گئی۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 45 نادہندگان سے 0.48 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی نکی زیر نگرانی26 ڈیفالٹرز سی0.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین نکی زیر نگرانی11 نادہندگان سی0.30 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 39نادہندگان سے 0.34 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی39 نادہندگان سے 0.44 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے 0.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 209 روز سے جاری مہم کے دوران 101384 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 90 نکروڑ50 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 14716 نادہندگان سے 429.15 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13261 نادہندگان سی682.14 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 11429 نا دہندگان سے 384.85 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5965 نادہندگان سے 159.90ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8746نادہندگان سے 234.44 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11824 نادہندگان سے 426.38 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16178 نادہندگان سے 188.81 ملین جبکہ قصور سرکل میں19265 نا دہندگان سی400.06 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں