لیسکو نے سلامت پورہ کے علاقے میں چیکنگ کے دوران بجلی کی چوری پکڑ لی، ملزمان کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد

پیر 29 اپریل 2024 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ایس ڈی او سلامت پورہ رائو محمد طارق جاوید نے علاقے میں چیکنگ کے دوران بجلی کی چوری پکڑ لی۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن 2 گھروں میں بجلی کی چوری پکڑی گئی،ملزمان کو5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ملزمان لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضہ میں لے لی گئیں جبکہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں