ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف ڈائریکٹوریٹ سے 25 مزید افسران کو شفٹنگ سیل میں تعینات کر دیا

پیر 29 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ریکارڈ کی شفٹنگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مختلف ڈائریکٹوریٹ سے 25 مزید افسران کو شفٹنگ سیل میں تعینات کر دیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ریکارڈ کی شفٹنگ جلد مکمل کرنے کے لیے 9 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات پر ٹیموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔ڈی جی نے شفٹنگ پر متعین کیے گئے افسران و عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفٹنگ کا پراسیس کئی سالوں سے چل رہا ہے، اب اس کو ہر صورت مکمل کرنا ہو گا۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی شفٹنگ کو جلد از جلد مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی نے کہا کہ تمام افسران اور عملہ دل لگا کر کام کرے، شفٹنگ کا پراسیس ہر صورت سو فیصد مکمل کیا جائے گا،جب تک تمام فائلوں کے ریکارڈ کی مکمل شفٹنگ نہیں ہو جاتی شہریوں کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

طاہر فاروق نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے کا امیج بہتر بنانے کیلئے افسران کو نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کرنا ہو گا۔افسران اور عملہ دن رات کام کرکے شفٹنگ کا کام جلد مکمل کریں،ایل ڈی اے کو آئندہ چند ماہ میں پیپر لیس ادارہ بنائیں گے، ریکارڈ کی شفٹنگ مکمل ہونے سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ادارہ جاتی ریفارمز کر رہے ہیں۔ڈی جی نے چیف آئی ٹی آفیسر کو شفٹنگ کی تکمیل کے اہداف پر یومیہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں