ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرانے شوبز رپورٹر سے ملاقات کی

پیر 29 اپریل 2024 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرانے شوبز رپورٹر سے ملاقات کی۔ملاقات میں زبان وادب، تہذیب و تمدن کے امورپر گفتگوہوئی۔طارق علی بسرانے اپنی ثقافت کی ترویج وترقی میں الحمرا کا ساتھ دینے پررپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میںکلچرل رپورٹر زنے اپنی اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔

اپنی تہذیب و ثقافت کو مل جل کر آگے بڑھیںگے،ثقافتی اخبار نویسوں نے الحمراء کی ثقافتی سرگرمیوں کی تعریف کی۔اس موقع پر نامور کلچرل رپورٹرز طاہر بخاری، ٹھاکر لاہور ی، شجرالدین،عبد السلام، زین مدنی، اے آر گل،۔قربان پرنس، عظیم اشرف،اصغر سلیمی،شہزاد احمد،رفیق مغل و دیگر رپورٹر موجود تھے۔سربراہ الحمراء طارق علی بسرا نے کہا کہ الحمراء رپورٹر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،روایتی اور جدید میڈیا پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، معلومات کی بروقت ترسیل عوام کو ثقافتی سرگرمیوں بارے آگاہ رکھنے میں معاونت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ الحمراء شبانہ روز اپنے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے، بلا تعطل پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں،الحمراء لیبر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر ڈرامہ ’’اوے چھوٹے‘‘ پیش کر رہا ہے،2مئی سے اجوکاء تھیٹر کے ساتھ ملکر5روزہ تھیٹر فیسٹیول کرنے جا رہے ہیں،الحمراء میلوڈیز اہم سنگ میل ہے،ہفتے کے روز سپین کے آرٹسٹ پرفار م کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں