گ*بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوناچاہیے ‘سپیکر ملک محمد احمد خان

ٴ حکومت کسان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،وزیر اعلی مریم نواز اسٹیک ہولڈرز کیساتھ معاملات دیکھ رہی ہیں

پیر 29 اپریل 2024 21:20

9لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوناچاہیے ، حکومت کسان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات دیکھ رہی ہیں ۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم پالیسی کے نتیجے میں بڑی فصل کاشت ہوئی ، کسان اس طرف راغب ہوا اور گندم کی بمپر کراپ ہوئی ۔

اب کسان کو حکومت سے توقعات ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارتی کمیٹی بھی کام کر رہی ہے ، یقین ہے کہ حکومت گندم کی خریداری کا ہدف بڑھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، کسانوں کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہییبلکہ کسان تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل سنے جائیں ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات دیکھ رہی ہیں ، اس بات پر قائل ہوں کہ کسانوں کے ساتھ حکومت کو گفت و شنید ہونی چاہیے ۔ سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک وطیرہ ہے وہ پھر ماضی کی طرح کی مہم چلانا چاہ رہے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوناچاہیے ۔ انہیں ماضی میں عدالتوں میں جو اسپیشل سلوک ملتا رہا وہ بند ہونا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں