ایم ڈی واسا غفران احمد کا نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد نےقرطبہ چوک ،کوپر روڈ،جی پی او، لکشمی چوک اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی واسا کو نکاسی آب آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی غفران احمد نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں کو فوری کلیئر کرنے ، تمام مرکزی ،سیکنڈری اور ترتیری شاہراہوں کو کلیئر کرنے اور تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ٹائونز کو کلین سویپ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مزید بارشوں سے قبل انتظامات مکمل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں