روڈ پر ذمہ داری کا احساس کریں،روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سفر کریں: علی صابر کیانی

منگل 30 اپریل 2024 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کامیابی سے جاری ہے، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اینڈ کلچرل سائنسز کے زیر اہتمام موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمیان میں ایڈیشنل آئی جی علی صابر کیانی، ایس پی سینٹرل ون عاطف چودھری، سینٹرل ون کے موبائل ایجوکیشن یونٹ اور سربراہ سوشل اینڈ کلچرل سائنسز ڈاکٹر ذاکر نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔

سیشن میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی،طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی علی صابر کیانی نے طلبا سے روڈ سیفٹی سیشن بارے خطاب کیا۔ انھوں نے خطاب میں کہا کہ روڈ پر سفر کرنے والے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کی اولین ترجیح موٹرویز اور قومی شاہراہ پر حادثات پر قابو پانا ہے۔

ٹریفک کے بڑھتے ہوئے والیم کو موٹروے پولیس بخوبی کنٹرول کررہی ہے۔موٹروے پولیس شاہراہوں کو کرائم سے محفوظ کرنے کے لیے بھی خصوصی کام کررہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی علی صابر کیانی نے مزید کہا کہ روڈ یوزر کی بروقت مدد کرنا اولین ترجیح ہے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر شکایت درج ہونے پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔موٹر وے پولیس حادثات کو روکنے اور ان پر قابو پانے کے لیے دن رات کام کررہی ہے تاکہ روڈ یوزرز کو محفوظ سفر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

روڈ سیفٹی سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات میں ٹریفک قوانین کی آگاہی دینا ہے۔طلبا و طالبات ہمارا اثاثہ ہیں، ملکی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو دفاعی ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین بارے بھی روشناس کروایا گیا۔ جبکہ طلبا میں آگاہی کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اسٹال کا انعقاد بھی کیا گیا اور طلبا و طالبات میں گفٹ بیگز تقسیم کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں