خاتون سے پرس چھیننے کی واردات ناکام ، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈولفن اقبال ٹائون نے خاتون سے پرس چھیننے کی واردات ناکام بنا دی، ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے موقع پر ہی سنیچنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم خاتون سے موبائل، پرس و دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو رہا تھا ۔ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل،پرس، موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ۔ملزم عباس کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اقبال ٹائون کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں