ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا

بدھ 1 مئی 2024 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کی فلاحی کارروائی ، ہزاروں روپے رقم سے بھرا گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلویز کے مطابق امجد علی بزنس ایکسپریس کا مسافر تھا ، غلطی سے اپنا پرس بوگی نمبر 13 میں بھول گیا تھا، پرس میں تقریباً 52 ہزار روپے اور مختلف ضروری کارڈز موجود تھے۔ ریلویز پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرکے حقیقی مالک کو تلاش کیا۔ مسافر نے پرس کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں