ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے وکلا ہڑتالوں سے نمٹنے کیلئے انتظامی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ بھر کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھیج دیا

ہفتہ 11 مئی 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان نے وکلا ہڑتالوں سے نمٹنے کیلئے انتظامی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ بھر کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھیج دیا ہے،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں کے لاک ڈائون پر زیرو ٹالرنس ہوگی، عدالتوں کے تقدس کیلئے ذمہ داران کیخلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی اور مقدمات درج کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

ہڑتال کیلئے وکلا کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، عدالتوں کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، سکیورٹی کی ناکامی کی ذمہ دار پولیس، سکیورٹی ایجنسیز اور حکومتی ادارے ہونگے۔ عدالتوں بارے توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکلا کے نام ضلعی اور ہائیکورٹ کمپیوٹر برانچ بلاک کردیں، توہین آمیز رویہ رکھنے والے وکیل کے کیسز دوسرے سٹیشنز بھجوا دیے جائیں، یہ تمام اقدامات دیگر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ قانون کے مطابق اٹھائے جائیں۔ بنچ اور بار کے ایشوز کے حل کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی، بار اور بنچ کے مابین گفت و شنید کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں