ذ*سب نظام ناکام ہو چکے ملک میں اسلامی نظام نا فذ کیاجائی:قاری اعظم حسین

ؔ ہم ملک میں نظام کی تبد یلی چاہتے ہیںجے یو آئی عوام کو ڈاکوئوں اور چوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی لله*جمعیت امن و آشتی کا پیغام ہے، ہم نے ہمیشہ قیام امن اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھائی ہے

اتوار 12 مئی 2024 17:15

/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہسب نظام ناکام ہو چکے ملک میں اسلامی نظام نا فذ کیاجائے، ہم ملک میں نظام کی تبد یلی چاہتے ہیںجے یو آئی عوام کو ڈاکوئوں اور چوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی،جمعیت امن و آشتی کا پیغام ہے، ہم نے ہمیشہ قیام امن اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھائی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ اقتدار کیلئے حکمرانوں نے آمرانہ بیانیہ سے میثاق جمہوریت تک دفن کردیاگیا طاقت کے بل بوتے پر جمہوری سوچ کو ختم اور سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے قوم اس جمہوری نظام سے مایوس ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں تمام تر اختلافات سے بالاتر ہوکر مداخلت کا راستہ روکیں ملک مزید آئینی، سیاسی اور معاشی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتاسیاسی افراتفری، مداخلتیں اور سازشوں سے نظام منجمد ہے ملک تیزی سے سیاسی بحران کا شکار ہو رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں