وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ ای ون جولیٹا بولوکی ملاقات،سرمایہ کاری،اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

پنجاب میں سرمایہ کاری کے موزوں ترین ماحول میسر ہے، بیرونی سرمایہ کار ی اوربزنس میں توسیع پربھرپور معاونت کی جائے گی: مریم نوازشریف

بدھ 15 مئی 2024 21:50

ِلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ ای ون جولیٹا بولونے ملاقات کی جس میں میٹرو اور پنجاب حکومت کے درمیان روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پنجاب میں میٹرو کے کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے ممکنہ مواقع،باہمی ترقی اور کامیابی کے لیے ممکنہ شراکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے موزوں ترین ماحول میسر ہے۔ بیرونی سرمایہ کار ی اور بزنس میں توسیع پربھرپور معاونت کی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے تدارک کے لئے انفورسمنٹ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو کے توسیعی منصوبے صوبے کے لوگوں کے لیے مزید ملازمتیں اور مواقع پیدا کریں گے۔ای ون جولیٹا بولو نے کہا کہ میٹرو پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ پاکستان میں میٹرو اے جی بزنس ٹو بزنس (B2B) طبقے کے لیے بہت سی سروسز فراہم کرتا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں