مسلم لیگ (ن) نے 2017میں سولر منصوبے کا آغاز کیا تھا,ملک میں ایک لاکھ تیرہ ہزار کنکشنز نیٹ میٹرنگ پر موجود ہیں نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ افزا ئی کی پالیسی جاری رہے گی،سردار اویس لغاری
اتوار 19 مئی 2024 20:50
(جاری ہے)
، اس وقت جتنے بھی معاہدے ہو چکے ہیں حکومت ان کو پورا کرنے کی پابند ہے ،بجلی چوری اب بھی بڑا مسئلہ ہے جس سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، بجلی چوری کو روکنا ہو گا اور اس کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔
پاور سیکٹر میں بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، محکمے میں 28 سے 30 مسائل کی نشاندہی کی ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے میں بجلی کوسیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، امید ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بجلی چوری پربہترتجاویزدیں گے، خیبرپختونخوا حکومت بھی پنجاب کی طرح بجلی چوری کے خلاف اقدامات کرے اور ہم امید کرتے ہیں خیبرپختونخوا حکومت اس کے لئے تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 18مئی کو ملک میں تقریبا20 ہزار میگا واٹ کی مانگ تھی، 4 ہزار میگاواٹ سے زائد اکنامک لوڈشیڈنگ کی گئی، اس کا قیمتوں پر اثر ہوتا ہے ،معیشت بجلی چوری کے نقصانات برداشت نہیں کرسکتی۔ہائیڈرل سے بجلی کی پیداوار کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کار ی کر رہے ہیں ،6 سے 7 سال میں پانی سے پیدا ہونے والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اس سے قیمتی فارن ایکسچینج کی بچت ہو گی ، اووربلنگ کے مسائل ہیں ، سرکاری دفاتر پر کڑی نظر رکھنی شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈسکو ز کے نئے بورڈ آ جائیں گے اور امید ہے کہ یہ بورڈز کمپنیوں کو پروفیشنل طریقے سے چلائیں گے ، وزارت سے پوچھے بغیر جزا اور سزا نافذ ہو گی جس سے ڈسکوز صحیح سمت پر چلیں گی ۔ علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیر اعظم پر عزم ہیں کہ اگر ہم نے معیشت کو دوبارہ چلانا ہے تو توانا ئی کے شعبے میں دیرپا اصلاحات کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اویس لغاری کی سربراہی میں مجھے بھی ذمہ داری سونپی ہے ،ہمیں معلوم ہے کہ ایک عام آدمی کس طرح مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ،کس طرح انڈسٹریل صارف جو ملک میں روزگار مہیا کرتا ہے اس کے لئے دنیا کے ممالک کے مقابلے میں مسابقت دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر سی ای او لیسکو کو لوڈ کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ بھی ترجیح ہے کہ ہم ایندھن پر جو اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں اس میں کس طرح کمی لانی ہے ۔ آئی ایم ایف جو اصلاحات کی بات کرتا ہے وہ ہمارے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ سے چھٹکارا حاصل کر کے بوجھ اصل چور پر ڈالنا ہے تاکہ عام آدمی کو تحفظ دے سکیں ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اجلاس، ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج کی مرمت و بحالی کی منظوری
ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت میں سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس
پنجاب یونیورسٹی میں معروف صحافی سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی
پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے شہر بھر کے دورے جاری
برطانیہ، یورپی ممالک نے پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کرکے کروڑوں روپے بٹور لیے
آئی جی آفس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا
پنجاب بھر میں 1296 ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق، 1380زخمی
پنجاب، خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد میں مزید 66گیس کنکشنزمنقطع، 18 لاکھ کے جرمانے
ہتک عزت قانون کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال کا آخری پی ایف سی شیئر جاری
پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرروتبادلے کردئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ناراض بیوی کو منانے میں رکاوٹ بننے پرمشتعل نوجوان نے سالی کوگولی ماردی
-
پی ایس ایکس میں فاسٹ کیبلز لمیٹڈ کی لسٹنگ کے لیے تقریب
-
آئی ایم ایف اور چین کیساتھ معاہدوں سے لاعلم، بجٹ پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، خورشید شاہ
-
علی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی
-
شہبازشریف کا ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہے، تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات
-
وزیراعلیٰ سندھ کا رکن قومی اسمبلی رفیق احمد جمالی کے چھوٹے بھائی کےانتقال پراظہار افسوس
-
صدرسے وزیراعظم کی ملاقات ،آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے تشکیل دیے گئے الیکشن ٹربیونل کو آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک دیا
-
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے شہر بھر کے دورے جاری
-
پنجاب بھر میں 1296 ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق، 1380زخمی
-
ہتک عزت قانون کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر