پیپلز پارٹی تین نسلوں سے جمہوری سیاسی نظام کو چلانے کیلئے جدو جہد کرتی آ رہی ‘ رانا صفدر دلشاد

ہمارے قائدین پر ظلم ہوا مگر ہم مفاہمت کی بات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے‘ رہنما پیپلز پارٹی

منگل 21 مئی 2024 16:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنما رانا صفدر دلشاد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہر دور میں توڑنے کی کوشش کی گئی مگر ہم مفاہمت کی بات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، پیپلز پارٹی کا منشور صرف و صرف عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد سے ہماری پارٹی کو ہر دور میں توڑنے کی کوشش کی گئی، شہید ذوالفقار علی بھٹو ہوں، شہید بی بی ہوں یا صدر زرداری، ہمارے قائدین پر ظلم ہوا لیکن ہم مفاہمت کی بات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔

رانا صفدر دلشاد نے کہا کہ پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت اس ملک کے لئے کیا گیا اپنا کوئی کام نہیں بتا سکتی۔ ملک کو آئین دینا ہو یا ایٹمی طاقت بنانا، میزائل ٹیکنالوجی دینی ہو یا اٹھارویں ترمیم کی صورت میں آئین کی بحالی، سیلاب متاثرین کو اکیس لاکھ گھروں کی فراہمی ہو یا کورونا میں عوام کی بے لوث خدمات پاکستان پیپلزپارٹی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تین نسلوں سے جمہوریت، سیاست اور اس نظام کو چلانے کے لئے جدو جہد کرتی آ رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں