ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں شہریوں کی دادرسی کاسلسلہ جاری

بدھ 22 مئی 2024 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں آنے والے درخواست گزاروں کی شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے بذریعہ فون بھی ہدایات دیں۔

افسران کو کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے جاں و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری ہمارے لئے قابلِ عزت ہیں۔مظلوم کی دادرسی کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، شہری بغیر کسی سفارش میر ے دفتر آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کے مسائل کے ازالے، ریلیف پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ابتک کھلی کچہری میں 198شہریوں کی درخواستیںموصول ہوئی ہیں ۔93درخواستوں پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ 105تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کھلی کچہری میں جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ بھی لیا جا رہا ہے۔فیڈ بیک کے دوران98شہریوں نے کھلی کچہری کے احکامات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں