ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

بدھ 22 مئی 2024 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ باغ گل بیگم‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورگورنمنٹ گریجوایٹ کالج فارویمن ‘ واپڈا ٹائون‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہایئر سیکنڈری سکول‘ راوی روڈ‘ لاہور‘ ویل گریجوایٹ جونیئر سکول‘ شاد باغ‘ لاہور‘ زکریہ سکول‘ فیروز پارک‘ شیراز ٹائون‘ لاہور اور دی گائیڈڈ گرائمر سکول‘ حسن ٹائون‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد283تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں