بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری و صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان لیسکو

بدھ 22 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)کے زیر نگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ بھی سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لئے بے شمار کام سر انجام دے رہی ہیں۔

جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے ماہ مئی میں ابتک لیسکو کے 132Kvسسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئیے ان میں 3نئے 11KVفیڈرزانرجائزڈ کئے گئے،1سرکٹ بریکر کی تبدیلی،1لائٹننگ اریسٹر کی تبدیلی،3اے ایم آر میٹرز لگائے گئے،1کرنٹ ریلے کی تبدیلی، 1بیٹری چارجر کی تبدیلی،کرنٹ ٹرانسفارمر کی تبدیلی،4جگہ پر تھروموویژن ہاٹ اسپاٹ اٹینڈ کیا گیا،16جگہ پر ٹرمینیشن کٹ اپلائی کی گئی،3جگہوں پر پاور کیبلز میں جوائنٹ لگائے گئے،علاوہ ازیںسیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، فائر فائیٹنگ ریہرسل کروائی گئی،ڈسک انسولیٹر کی صفائی،ٹرانسمیشن لائن کی پٹرولنگ، درختوں کی چھٹائی، جمپرز کی تبدیلی، کنڈکٹرز کی تبدیلی جیسے کام کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سسٹم کی بہتری کے کا م جاری ہیں جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈسٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تما م رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھر پور طریقے سے مصروف عمل اور سسٹم کو مزید مضبوط و بہتر بنانے کیلئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے باعث صارفین کوبلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں