جعلی حکمرا نوںکے اپنے بوجھ سے بوسیدہ نظام کی چولیں ہل رہی ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

پی ٹی آئی آئین و قانون کی جنگ لڑرہی ہے ،یہ اصل میں پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے‘ بیان

پیر 4 اگست 2025 02:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالا دستی کے بغیر معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں ،حالیہ سزائیں عوا م کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہیں ، پی ٹی آئی آئین و قانون کی جنگ لڑرہی ہے اور یہ اصل میں پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی کال کے خوف سے مقدمات درج کیے جارہے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن کا گلا گھونٹا جائے تاکہ ایوانوں میں کوئی ان کے سامنے مزاحمت کرنے والا نہ ہو ۔

کسی ملک میں اپوزیشن کو اس طرح دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جاتا جس طرح پی ٹی آئی کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرا ن ظلم اور جبر کے ذریعے اپنے اقتدار کو طوالت دینا چاہتے ہیں لیکن ان کے اپنے بوجھ سے اس بوسیدہ نظام کی چولیں ہل رہی ہیں اور ان کے اقتدار کی عمارت جلد زمین بوس ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں