اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں میں626ٹریفک حادثات میں05ا فراد جاں بحق،714زخمی

پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں میں626ٹریفک حادثات میں05ا فراد جاں بحق،714زخمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز626ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں494افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب215افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 288 ڈرائیور21کم عمرڈرائیور،325مسافراور101پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ138ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت143متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد57حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ39 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(خبر جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل714متاثرین میں559مرد اور155خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں82افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور450افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 182 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں485موٹر سائیکلز،101آٹو رکشے،66 موٹر کاریں40مسافربسیں،28ٹرک اور62 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں