لیجنڈہمایوں قریشی کی طرح فلموں کی ضرورت بننا چاہتا ہوں،پپوڈان

منگل 17 جولائی 2018 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوآموزولن،پروموٹر پپوڈان نے کہا کہ وہ اپنی فلم ’’بھوک‘‘کے لئے بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔پپوڈان کا مزیدکہنا تھا کہ فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے نئے لوگوں کے لئے اچھی ٹیم بے حد ضروری ہے ،فلم ’’بھوک ‘‘میں ہر کسی نے بہت محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ لیجنڈولن ہمایوں قریشی کی طرح ان کوبھی فلم بینوں کی محبت ملے جس طرح ہمایوں قریشی فلم انڈسٹری کی ضرورت بن چکے تھے وہ بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی ضرورت بننا چاہتے ہیں،پپوڈان کا کہنا ہے کہ فلم ’’بھوک‘‘کے علاوہ ’’ مسٹرپینڈو‘‘ میں بھی بہت جاندارکردارادا کیا ہے،جوفلم بینوں کومدتوں یادرہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں