اداکار احسن خان اور کبریٰ خان نتھیا گلی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘کی ریکارڈ نگ میں مصروف

منگل 13 نومبر 2018 12:33

اداکار احسن خان اور کبریٰ خان نتھیا گلی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘کی ریکارڈ نگ میں مصروف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) اداکار احسن خان اور کبریٰ خان نتھیا گلی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘کی ریکارڈ نگ میں مصروف ، گزشتہ روز دونوں اداکاروں نے اپنے اپنے حصے کے سین کی عکس بندی میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ڈائریکٹر حسیب حسن کی ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘کی ریکاڈنگ ان دنوں نتھیا گلی میں جاری جس میں اداکارہ حسن خان اور کبریٰ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سجل علی اورحمزہ علی عباسی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

گزشتہ روز احسن خان اورکبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل کے سین کی عکس بندی میں حصہ لیا ۔اس موقع پر کبریٰ خان کا کہناہے کہ احسن خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بڑی خوشی محسوس کررہی ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہر سین میں احسن خان میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میں اپنا کام بڑی جافشانی کے ساتھ کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

احسن خان کا شمار ملک کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے انہوںنے جس طرح میری رہنمائی کی اس سے مجھ میں بہت اعتماد آیا اور میں ڈرامہ میں مرکزی کردارادا کررہی ہوں جس کو دیکھنے والے پسند کریں گے جبکہ احسن خان کا کہناہے کہ یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک منفرد ڈرامہ سیریل ہوگی ڈرامہ کے ڈائریکٹر حسیب حسن ڈرامہ کے ایک ایک شارٹ پر بھرپور محنت کررہے ہیں اور ڈرامہ کی جو ضرورت تھی اس کے مطابق نتھیا گلی میں ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ا نہوںنے کہاکہ نتھیا گلی میں کراچی کی نسبت کافی سردی ہے مگر میں اس سر د موسم سے خوب لطف اندوز ہورہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں