انگلینڈ میں ہونیولا اسٹیج ڈرامہ ’’ گڈ لک جانو ‘‘کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگا ،فنکار پر امید

کامیابی کی امیدیں لیکر روانہ ہو رہے ہیں ،مختلف شہروں میں 22شو پیش کیے جائینگے‘سخاوت ناز ، حسن مراد ، کرینہ جان

جمعہ 30 نومبر 2018 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) اداکار سخاوت ناز ،حسن مراد اور کرینہ جان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ہونیولا اسٹیج ڈرامہ ’’ گڈ لک جانو ‘‘کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حسن مراد نے کہا کہ میرا بطور رائٹر وڈائریکٹر انگلینڈ میں دوسرا اسٹیج درامہ ہے جس کی کاسٹ میں سخاوت ناز ،کرینہ جان ، ارضہ خان ، سائرہ خان اور برجو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

مجھے یقین ہے کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھارتی اور بنگلہ دیشی لوگ بھی ڈرامہ دیکھنے آئیں گے ۔سخاوت ناز اور کرینہ جان نے کہا کہ ہم کامیابی کی امیدیں لیکر روانہ ہو رہے ہیں اور انگلینڈ کے مختلف شہروں میں ڈرامے کے 22شو پیش کیے جائیں گے ۔ ڈرامے کی نگران اعلیٰ اداکارہ زارا اکبر ہیںاور وہ خود بھی ڈرامے کا حصہ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں