نعت خواں استادارشاداحمدانصاری اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) مشہورزمانہ نعت ’’ویزہ میرا ہوگیا اوکے‘‘کے خالق معروف نعت خواں استادارشاداحمدانصاری اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے،تفصیلات کے مطابق استادارشاداحمدانصاری 19دسمبربروزبدھ کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہونگے،آن لائن سے یک ملاقات کے دوران استادارشاداحمدانصاری نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کی زیارت کے لئے بلا لیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نصیبوں والوں کو ہی اپنے گھر بلاتا ہے اور ان خوش نصیبوں میں شامل ہوں جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں