ریڈیو اسٹیشن سے کریئر کا آغاز کیا ،پہلے پروگرام کا چیک 10روپے کی صورت میں ملا تھا‘مصطفی قریشی

سلطان راہی حقیقی معنوں میں فلموں کا سلطان تھا ، پنجابی فلموں میں میری اور انکی جوڑی بڑی مقبول ہوئی ‘سینئر اداکار

جمعرات 24 جنوری 2019 12:45

ریڈیو اسٹیشن سے کریئر کا آغاز کیا ،پہلے پروگرام کا چیک 10روپے کی صورت میں ملا تھا‘مصطفی قریشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ سلطان راہی حقیقی معنوں میں فلموں کا سلطان تھا ، پنجابی فلموں میں میری اور انکی جوڑی بڑی مقبول ہوئی اور آج بھی فلم ’’مولا جٹ ‘‘ کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے اپنے کریئر کا آغاز 1956ء میں حیدر آباد میں بننے والے ریڈیو اسٹیشن سے کیا اور پہلے پروگرام کا چیک مجھے دس روپے کی صورت میں ملا تھا جو اس وقت میرے لیے بہت بڑی رقم تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حیدر آباد ریڈیو اسٹیشن سے میں نے سندھی اور اردو زبان میں پروگرام کیے اور زبان کے تلفظ میں ریڈیو پاکستان کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔مصطفی قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر چیز پر عروج و زوال آتا ہے ،فلم انڈسٹری کے زوال کی جو بھی وجوہات ہیں بلآخر ہم اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ میری پنجابی فلموں میں سب سے زیادہ جوڑی سلطان راہی کے ساتھ پسند کی گئی ۔میں نے بطور ہیرو بھی فلموں میں کام کیا مگر میرے پرستار مجھے ولن کے روپ میں ہی دیکھنا چاہتے تھے اور انکی خواہش کے احترام میں زیادہ ولن کے کردار ہی ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں