نئی پنجابی بولیاں’’شیخوپورہ روڈاے‘‘ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ

گلوکار توصیف وسیر اور نواز ملنگی کی آواز میں ’’بولیاں‘‘ ٹی پی گولڈ نے سوشل میڈیا پرریلیز کیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 12:26

نئی پنجابی بولیاں’’شیخوپورہ روڈاے‘‘ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) نئی پنجابی بولیاں’’شیخوپورہ روڈاے‘‘ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوجوان گلوکاروں توصیف وسیر اور نواز ملنگی کی خوبصورت آواز میں تھر پروڈکشن ٹی پی گولڈ کراچی کی جانب سے نئی پنجابی بولیاں ’’شیخوپورہ روڈاے‘‘ریلیز کی گئیں ،جن میں پنجابی ثقافت کواجاگرکیا گیا ہے،پنجاب کی بھر پور عکاسی کرتی ہوئی یہ بولیاں ریلیز ہوتے ہی شائقین کی پسند بن گئیں ،توصیف وسیر کی بولیاں ’’شیخوپورہ روڈاے‘‘پر نواز ملنگی نے ’’شاہکوٹ روڈ اے‘‘جوابی بولیاں سے اس آئٹم کو اور خوبصورت بنادیا۔

(جاری ہے)

دونوں گلوکاروں نے ایسے سوال ،جواب پیش کیے کہ ان بولیوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں