فحاشی سے پاک فلمیں بنا کرہی انڈسٹری کا بحران ختم کیا جاسکتا ہے،نعیم خان

فلم بین موجودہ حالات میں فلمیں بنانیوالوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینماؤں میں آئیں۔پروڈیوسرکی گفتگو

منگل 18 فروری 2020 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ فحاشی وعریانی سے پاک فلمیں بنا کرہی انڈسٹری کا بحران ختم کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ میوزیکل وکامیڈی فلمیں ہی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم خان نے کہا کہ’’عشق میراانمول‘‘کی صورت میں عوام کو اچھی اور معیاری میوزیکل اورفحاشی سے پاک فلم دیکھنے کو ملے اسی لیے پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو ایسی ہی فلموں کی ضرورت ہے جنہیں دیکھ کرروٹھے ہوئے فلم بین سینما گھروں کا رخ کریں گے،نعیم خان نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین رائٹرزوڈائریکٹرز موجودہیںجن سے اگر صحیح معنوں کام لیا جائے تو فلمی Uبحران دنوں میں ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم بینوں سے درخواست ہے کہ موجودہ حالات میں فلمیں بنانیوالوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینماؤں میںبھی آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں