پاک شوبز فرنٹ کے نام سے قائم ہونے والی فنکاروں کی تنظیم عملی طو رپر ان ایکشن

تھیٹر ، ٹی وی اور فلم کے مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

منگل 7 اپریل 2020 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پاک شوبز فرنٹ کے نام سے قائم ہونے والی فنکاروںکی تنظیم عملی طو رپر ان ایکشن ہو گئی ،مستحق فنکاروں کی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔پاک شوبز فرنٹ کے نام سے بننے والی فنکاروں کی تنظیم نے مشکل حالات میں اپنے مستحق ساتھیوںکی عملی طو رپر مدد شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تھیٹر ، ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والے مستحق فنکاروںاور ہنر مندوںمیں راشن کی تقسیم کی گئی ہے ۔

تنظیم کی جانب سے فنکاروں میں راشن کی تقسیم کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت وسائل اکٹھے کئے گئے۔تنظیم کی سر پرستی سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر، اورنگزیب لغاری، انجم حبیبی، افتخار ٹھاکر،خلیق احمد ، اشفاق کاظمی اور راشد محمود کر رہے ہیں جبکہ اس کی صدر مدیحہ شاہ او رجنرل سیکرٹری گوشی خان ہیں ۔اس تنظیم کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں