عبایا13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے ‘وینا ملک

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:09

عبایا13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے ‘وینا ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عبایا 13 سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا ہی پہنتی ہوں، ہمیںاپنی سوچ میںتوازن لاناہوگا، بے جا مداخلت کی قائل نہیںہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمیں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کو اپنی ثقافت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی حدود و قیود کا علم ہونا چاہیے اور جب آپ اس دائرے سے باہر نکلیں گے تویقیناپھر باتیں بھی ہوں گی اور اس کا دلیل کے ساتھ جواب نہیں دیا جا سکتا۔

وینا ملک نے کہا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ عبایا13سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے اور اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا پہنتی ہوں۔اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ افغانستان کا علاقہ قندھاربہت پسند ہے اور میں وہاں جانا پسند کروںگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں