اداکارہ نیلم منیر32 سال کی ہو گئیں

منگل 19 مارچ 2024 13:06

اداکارہ نیلم منیر32 سال کی ہو گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) معروف اداکارہ نیلم منیر32 سال کی ہو گئیں ۔ان کی سالگرہ 20 مارچ کو منائی جائے گی ۔ نیلم مردان، خیبرپختونخوا، میں 20 مارچ 1992 کو پیدا ہوئیں لیکن ان کی پرورش کراچی میں ہوئی۔ جب وہ تین سال کی تھی تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ ان کی ماں نے نیلم اور اس کی تین بہنوں کی پرورش کی۔ سکول میں رہتے ہوئے،نیلم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور بعد میں نجی طور پر اپنا گریجویشن مکمل کیا۔

(جاری ہے)

وہ ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامہ سیریل’’ تھوڑا سا آسمان ‘‘کے ساتھ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں داخل ہوئیں، نیلم منیر نے ٹی وی سیریز ’’دل موم کا دیا ‘‘میں الفت کے کردار میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس ڈرامہ کی وجہ سے ان کو لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ سے نوازا گیا۔ نیلم منیر نے فلم’’ چھپن چھپائی ‘‘سے2017 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد فلم ’’رانگ نمبر 2 ‘‘(2019) میں بھی کام کیا،یہ دونوں ہی فلمیں تجارتی لحاظ سے کامیاب رہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں