لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے ‘‘پیش کیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 15:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے ‘‘پیش کیا گیا۔سیکرٹری لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد نعیم غوث مہمان ِ خصوصی تھے۔ناٹک پروڈکشن کے اس ڈرامہ کو ڈاکٹراحمد بلال نے تحریر کیا،پروڈیوسر عائشہ بلال جبکہ ڈائریکٹر میاں احمد تھے۔ڈرامہ کی کہانی میں چائلڈ لیبر جیسے سماجی ایشو کو موثر انداز میں پیش کیا گیا۔

’’اوئے چھوٹے ‘‘ میں بچوں کے حقوق و انکے سماجی تحفظ کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

سربراہ الحمرا طارق علی بسرا نے اس موقع پر کہا کہ لیبر ڈے مزدوروں کی قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے،قوموں کی تیز رفتار،جامع و پائیدار ترقی و خوشحالی محنتی و پرعزم افرادی قوت کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی چمک دمک میں محنت کش کا مرکزی کردار ہے،چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، بچوں کو پڑھنے لکھنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ڈرامہ میں فنکاروں میاں احمد، اسامہ بٹ، سلمان،جنید کامران، مناحل،سارہ،وقاص، واسع،احمد چوہدری، سارہ عمران، نازیہ و دیگر نے پرفارم کیا۔بڑی تعداد میں شائقین نے ڈرامہ دیکھا اور آرٹسٹوں کی پرفارمنس کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں