اداکار محمد قوی خان کی نئی فیچر فلم ”بے داغ “بہت جلد ٹی وی پر آن ائیر ہو گی

جمعہ 16 جنوری 2009 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16جنوری 2009 ء ) معروف اداکار محمد قوی خان کی نئی فیچر فلم ”بے داغ “بہت جلد نجی ٹی وی پر آن ائیر ہو گی ۔محمد قوی خان نے بتایا کہ وہ قبل ازیں ماضی میں 14ناکام فلمیں بنا کر پروڈکشن سے ریٹائر ہو چکے تھے مگر اب انہوں نے فیچر فلم ”بے داغ “بنائی ہے جس میں جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے فلم میں متعدد تجربے کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں ہدایتکارہ سنگیتا ہیر وئن اور وہ خود ہیرو کے روپ میں نظر آئینگے اور یہ نئی فلم ٹی وی چینل کیلئے ایک دلچسپ تجربہ ہو گی ۔ قوی خان نے یہ باتیں ایک نجی ٹی وی (لبیک ) کے پروگرام ”صبح امید آپ کیساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے کیں ۔ پروگرام کے میزبان خالد ابراہیم اور پروڈیوسر زوہیب بھٹی تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں