پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ

جمعرات 2 اگست 2018 23:13

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ
لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انضمام الحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے ،بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال 35کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اس میں کھلاڑیوں کی تعداد کو 31تک کرنے کی اطلاعات ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں