انٹرریجن انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ (کل )سے شروع ہوگا

بدھ 8 اگست 2018 20:55

انٹرریجن انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ (کل )سے شروع ہوگا
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) انٹرریجن انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ (کل) 9اگست سے ملک کی مختلف کرکٹ گرائونڈز میں شروع ہوگا،اب تک ہونے والے پہلے چار رائونڈز میں گروپ اے میں کوئٹہ ریجن اور گروپ بی میں پشاور ریجن کی ٹیم سر فہرست ہیں، گروپ اے میں کوئٹہ ریجن کی ٹیم سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، فیصل آباد ریجن کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد ریجن کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،گروپ بی میں پشاور ریجن کی ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ،کراچی ریجن (بی) کی ٹیم 6پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں