قومی ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا،کوشش ہو گی انٹرنیشنل لیگز کا بھی حصہ بنوں‘گفتگو

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) قومی ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سپنر عبدالرحمان نے کہا کہ ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گااور کوشش ہو گی کہ انٹرنیشنل لیگز کا بھی حصہ بنوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عبدالرحمان نے 22ٹیسٹ، 31ون ڈے اور8ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے ٹیسٹ میں 99،ون ڈے میں 30 اورٹی ٹوینٹی میں 11وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں