پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 18دسمبر کو ہوگا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا مرحلہ 18دسمبر تک مکمل ہوجائے گا ۔چھٹی ٹیم کی نیلامی کے لئے فارم 14دسمبر تک دستیاب ہونگے جو 18دسمبر تک جمع کروانا ہو نگے، پی سی بی ترجمان کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہہ پہر کوکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں پہلے ہی طلب کرلی گئیں تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطان' 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں