پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمشن نے کام شروع کردیا،

رپورٹ آنے پر سخت اقدامات کیے جائیں گے، ملک میں 14برس بعد ہاکی کے انٹرنیشنل ا یونٹ کے انعقاد سے پوری دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمشن نے کام شروع کردیا،
لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں مایوس کن پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمشن نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ رپورٹ آنے پر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہاکی سیریز اوپن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم فائٹ کرے گی لیکن ہاکی ٹیم نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا ۔

بین الاقوامی ٹیموں کا معیار پاکستان کی ہاکی سے بہت اگے نکل چکا ہے، ارجنٹینا اولمپک چیمپئن ہے اور اسے فرانس نے پانچ گول سے ہرایا ہے،ہاکی تکنیک اور فٹنس کا کھیل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 14برس بعد ہاکی کے انٹرنیشنل ا یونٹ کے انعقاد سے پوری دنیا کو مثبت پیغام جائے گا اور دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پی ایچ ایف ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لئے ہرممکن قدم آٹھا رہی ہے اورہاکی سیریز اوپن کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں مزید سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہاکی اوپن سیریز میں ٹیمیں عالمی میعار کی نہیں ہیں تاہم دنیا کو آگاہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے محفوظ ملک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں کروانے میں کامیاب ہوں گے۔کوشش ہے ہاکی لیگ شیڈول کے مطابق ہو۔ سیکرٹری شہباز سنیئر غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہوم اینڈ اوے پرہاکی لیگ کے لیے باہر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ اگلے ایڈیشن پاکستان میں ہی کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔کھلاڑیوں میں نیشنل سپرٹ اور جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں